MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سردرد اور بخار کی دوا کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)سردرد اور بخار کی دوا کی قیمتوں میں اضافہ رکر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہاہے کہ سردرد اور بخار کی دوا کی قیمتوں کا تعین کردیا گیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔

- Advertisement -

ڈریپ کے مطابق پیرا سیٹامول 500 گرام گولی کی قیمت 2 روپے 67 پیسے مقررکردی گئی،پیراسیٹامول کی 200 گولیوں کا ڈبہ 534 روپے میں فروخت ہو گا،ڈریپ کے مطابق پیراسیٹامول کیفین کی ایک گولی کی قیمت 3 روپے 32 پیسے مقررکر دی گئی،پیراسیٹامول (کیفین)500 / 65 ملی گرام 100 گولیوں کی قیمت 332 روپے مقررکی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کاکہناہے کہ حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد قیمتوں کا تعین کیاگیا،نوٹیفکیشن میں درج قیمتوں کے تحت ہی پیراسیٹامول فروخت ہو گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.