بلوچستان میں انسان اور جانور ایک ساتھ پانی پیتے ہیں،منظور کاکڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری وسینیٹرمنظور احمدکاکڑ نے کہاہے کہ ہم بلوچستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی ایک وزارت سے نہیں ہوتی ،فیڈریشن ہے جس میں سب کو آئینی حقوق حاصل ہیں کابینہ وہ جگہ جہاں ملک وقوم کے فیصلے کئے جاتے ہیں
- Advertisement -
لیکن بلوچستان کی بدقسمتی ہے کہ کابینہ میں اس کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے ،بلوچستان میں انسان اور جانور ایک ساتھ پانی پیتے ہیں خدارا بلوچستان اور یہاں کے لوگوں پر رحم کیاجائے اگر اتحادی کا یہ رویہ رہا تو پھر ہم بھی جواب دینے پر مجبور ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر منظوراحمدکاکڑ نے کہاکہ آج سیشن کے دوران تحفظات کااظہار کیا اور ساڑھے تین سالوں سے یہ سلسلہ چلا آرہاتھا ہم نے بائیکاٹ کیا لیکن دوست ہمیں واپس لائے لیکن آتے ہی محسن صاحب کے الفاظ پر انتہائی افسوس ہے کہہ رہے ہیں کہ آپ کو وزارت مل گئی ہے ہم وزارت کیلئے یہاں نہیں آئے ہیں محسن صاحب سن لیں آپ ہم بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے آئے ہیں اگر آپ کا یہ رویہ رہا تو پھر جواب بھی مل جائے گا