MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سہواگ کا بیان، شعیب اختر نے بھارتی اینکرکی بولتی بند کردی

1 420

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

نئی دہلی(مسائل نیوز) سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی اینکر کے بڑبولے پن پر ناراض ہوگئے۔ ایشیا کپ میں ٹاکرے کے دوران ٹی وی مباحثے میں ایک بھارتی اینکر نے سہواگ سے منسوب بیان کو ” باپ، باپ ہوتا ہے” کو دہرایا تو شعیب اختر نے اس کا برملا نوٹس لیتے ہوئے انھیں ٹوکا اور کہا کہ ’’مجھے سہواگ کی کوئی ایسی بات یاد نہیں ہے، ہمیں باہمی احترام کا رشتہ برقرار رکھتے ہوئے کرکٹ پر بات کرنی چاہیے۔
ایک موقع پر شعیب اختر نے کہا کہ اگریہ چیز اس نے میرے منہ پر بولی ہوتی تو وہ بچتا نہیں، مجھے معلوم نہیں کہ اس نے یہ بات کب اور کہاں کی تھی، میں نے ایک بار بنگلادیش میں اس سے پوچھا تھا تو اس نے اس سے انکار کردیا تھا‘‘۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اعلان کے بعد چیف سلیکٹر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.