MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کا ریلیف پیکج شادیانے بجانے والا نہیں بلکہ عارضی ہے

0 308

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا ریلیف پیکج شادیانے بجانے والا نہیں بلکہ عارضی ہے۔وفاقی وزیر ریلوے سعد رفق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں 4 حکومتوں کو کنٹرول کرنے والی پارٹی حرکتوں سے باز نہیں آ رہی۔حکومت پاکستان کو سری لنکا بنانے سے بچانے کی کوششیں کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا آئی ایم ایف کا ریلیف شادیانے بجانے والا نہیں بلکہ یہ عارضی ریلیف ہے۔پی ٹی آئی کے ارکان آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرانے میں مصروف تھے اور بھارت بھی آئی ایم ایف کا معاہدہ خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف تھا۔شوکت ترین سے امید نہیں تھی کہ وہ ایسا کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں تباہی ہوئی ہے جب کہ سیلاب اور بارشوں سے ملک بھر میں بڑا معاشی نقصان ہوا۔
قوم نے بہت سی آفات کا مقابلہ کیا اور وقت ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔حکومتیں، مخیر حضرات اور پوری قوم کار خیر کے لیے کمر بستہ ہو جائیں اور عالمی برادری ہماری تکلیف کا احساس کرتے ہوئے ہماری مدد کر رہی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں سیلاب کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف اور وزرائے اعلیٰ بھی تھے لیکن خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ شریک نہیں ہوئے۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو بھی شرکت کرنے نہیں دیا گیا۔دوسری جانب سیلاب زدہ علاقوں میں 50 لاکھ افرادکے بیمار ہو نے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔یا۔امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ڈینگی، ملیریا، خسرہ اور پولیو پھیلنے کے امکانات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ جیو نیوز نے ڈاکٹر رانا محمد صفدر کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سیلاب سے متاثرہ بچوں میں ویکسی نیشن کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ پاکستان میں آئندہ کچھ ہفتوں میں لاکھوں افراد آلودہ پانی اور مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں سے متاثر ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.