MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

1 351

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

بلوچستان عوامی پارٹی نےحکومت کی بھرپورحمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بلوچستان عوامی پارٹی کےوفد کی چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور اس پارٹی نے اتحادی حکومت کےہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔

قتل کی لرزہ خیز واردات،ویڈیو وائرل

بی اے پی نے حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔وزیراعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی آئندہ ہفتے میں تفصیلی مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے، بلوچستان عوامی پارٹی نے اتحادی حکومت کے ہر فیصلے میں اہم کردار ادا کیا۔

- Advertisement -

کراچی میں 2 ماہ کی بکری نے عالمی ریکارڈبنالیا

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، بلوچستان کی ترقی، بی اے پی سے مشاورت اور انکی رائے کے بغیرممکن نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ وفاقی حکومت سے ناراضگی کے باعث بلوچستان عوامی پارٹی“ باپ “ کے صدرعبدالقدوس بزنجو نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا۔وزیراعلیٰ بلوچستان اورصدر بی اے پی عبدالقدوس بزنجو نے وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی وفاقی بجٹ سیشن کاحصہ نہیں بنے گی۔

پاکستانیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.