اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا
لاہور(مسائل نیوز)اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے دست راست محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، اینٹی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا نے کیس کی سماعت کی ،محمد خان بھٹی کے وکیل امجد پرویز نے ایف آئی آر پڑھ کر سنائی ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم پر کتنی کرپشن کا الزام ہے؟پراسیکیوشن نے کہاکہ مجموعی طور پر80 کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے ،ملزم کے وکیل امجد پرویز نے کہاکہ پراسیکیوشن کی کہانی صرف مفروضوں اور باتوں پر مبنی ہے، رقم منتقل کرنے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، مقدمہ سیاسی ہے، عدالت نے محمد خان بھٹی کی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری منظورکرلی، عدالت نے ملزم کو 5 ،5 لاکھ روپے کے 2 مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔