پی ٹی آئی معاہدے پر عملدرآمد نہیں کر رہی ، وفاقی حکومت ناراض ؟ اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا
اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت پی ٹی آئی کی جانب سے 15نکاتی معاہدے پر عملدرآمد نہ کرنے پر ناراض ہے اور اب اہم قدم اٹھا نے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اگلا قدم یہ ہو گا کہ حکومت نے عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے دوران معاہدے کی خلاف ورزی پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کیلئے حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ 15 نکاتی معاہدہ کیا تھا جس میں سڑکیں بلاک نہ کرنے، املاک کو نقصان نہ پہنچانے سمیت دیگر نکات شامل تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق تحریک انصاف نے معاہدے کے تمام نکات کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی کے کارکنوں نے توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس اہلکاروں پر حملے کئے۔
[…] پور(مسائل نیوز)پی ٹی آئی کو زرور دار جھٹکا راجن پور میں پی ٹی آئی کی اہم وکٹیں […]