MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

خاتون ٹک ٹاکر کو فیصل مسجد کے احاطے میں ویڈیو بنانا مہنگا پڑ گیا

0 223

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)اسلام آباد میں فیصل مسجد کی پامالی کرنے پر خاتون کے خلاف اسلام آباد میں ایف آئی آر کا اندراج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں خاتون کو ٹک ٹاک بنانا مہنگا پڑ گیا۔خاتون ٹک ٹاکر کی جانب سے فیصل مسجد کے احاطے میں بنائی گئی ویڈیو وائرل ہوئی تو پولیس نے بھی ایکشن لے لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ مارگلا میں ٹک ٹاکر کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔خاتون ٹک ٹاکر کے خلاف مقدمہ محسن اسحاق نامی شہری کی مدعیت میں تھانہ مارگلا درج کیا گیا۔مقدمے کے متن کے مطابق مسجد کے احاطے میں خاتون نے غیر مناسب لباس اور انتہائی غیر مہذبانہ انداز میں مسجد کے تقدس کو پامال کیا ہے۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ خاتون کے اقدام سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
شہری نے پولیس کو دائر درخواست میں خاتون کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس کے بعد ان کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا۔ یہاں واضح رہے کہ ٹک ٹاک کے پیلٹ فارم سے پہلے بھی ایسی غیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔اس حوالے سے پشاورہائی کورٹ نے کہا تھا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے، غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والوں کو اسی وقت بلاک کیا جائے۔
ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد کی روک تھام کے لئے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد سے زیادہ تر نوجوان نسل متاثر ہورہی ہے۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے متعلقہ حکام کو ٹک ٹاک پر غیراخلاقی مواد روکنے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں،، پی ٹی اے نے رپورٹ پیش کی تھی جس کے مطابق 2 کروڑ 89 لاکھ 35 ہزار 34 غیر اخلاقی ویڈیوز ہٹا دی گئی ں، جب کہ غیر اخلاقی مواد شیئر کرنے والے 14 لاکھ 65 ہزار 612 اکاونٹ بلاک کیے گئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.