MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کی جانب سے بیلین ٹریز سونامی پروگرام ایک شاندار منصوبہ ہے ،گورنر بلوچستان

0 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک) گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا سے صوبائی سیکڑیری برائے فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف دوستین خان جمالدینی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران بیلین ٹریز سونامی پروگرام، موسمیاتی تبدیلیاں، صوبے میں جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اچھے کارناموں میں سے بیلین ٹریز سونامی پروگرام ایک شاندار منصوبہ ہے گرین اینڈ کلین پاکستان کی خاطر صوبے میں زیادہ درخت لگانے سے نہ صرف قومی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے

- Advertisement -

بلکہ گلوبل وارمنگ کے حوالے سے بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے آج کی شجرکاری مہم میں پہلی بار پاکستان بوائے سکاٹس کی شرکت لائقِ تحسین ہے نئے پودوں کی آبیاری کے ساتھ ساتھ پرانے درختوں کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے پاکستان جیسے ممالک میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور جدید مشینری کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی کی اداروں کی مدد و رہنمائی کی ضرورت ہے یہ بات باعثِ فخر ہے

کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروجیکٹ کی وجہ سے پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کے انٹرنیشنل ادارے بھی معترف ہیں اپنے اپنے گھروں اور گلی کوچوں میں درخت لگانے کے حوالے سے شعور و بیداری کی بھرپور عوامی مہم چلائی جائے۔ بعدازاں گورنربلوچستان سید ظہور احمد آغا نے گورنر ہاس کے احاطے میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا. قبل ازیں گورنر بلوچستان بوائے سکاٹس نے سلامی پیش کی اس موقع پر صوبائی سیکرٹری دوستین خان جمالدینی، چیف کنزرویٹرضیغم علی، سید غلام محمد، کوئٹہ کنزرویٹر نیاز کاکڑ، محمد اسلم شاہوانی اور ناصر شاہ بھی موجود تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.