MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

4 ماہ تک کچھ فیصلے نہ ہونے پر معیشت کو نقصان ہوا، مفتاح اسماعیل

1 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ 4 ماہ تک کچھ فیصلے نہ ہونے پر معیشت کو نقصان ہوا، مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، لشکری رئیسانی اور دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا قرض بڑھ کر 51 ہزار ارب تک پہنچ چکا، رقم سہولیات کے بجائے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہو رہی ہے، قرضوں کی وجہ سے مہنگائی اور بیروزگاری بڑھ رہی ہے، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں 8 کروڑ پاکستان مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور پچھلے 20 سالوں میں ملک کا قرضہ بڑھتا جا رہا ہے، ان قرضوں کی مد میں 21 ارب ڈالر واپس کرنے ہیں جب کہ گردشی قرض کا حل کسی حکومت نے نہیں نکالا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نفرت کی سیاست پاکستان کے مسائل حل نہیں کرسکتی، معاشی بدحالی انتہا پر پہنچ چکی ہے، عوام کے مسائل ایک طرف رہ گئے ہیں، مشکل فیصلے کرکے ملک کو استحکام دینا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ لوگوں کو حقوق دیئے جائیں، ملک کے تمام مسائل کا حل آئین میں موجود ہے، آئین کو تسلیم نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ غیر جماعتی فورم پر ملک مسائل پر بات کرنا ہوگی، بلوچستان کے مسائل کی بڑی وجہ غیر نمائندہ لوگ ہیں، ہم مسائل کے حل کا دعوی نہیں کرتے، کیا ایوانوں میں بیٹھے لوگ بلوچستان کے مسائل حل کر رہے ہیں؟ سب اپنے گریبان میں دیکھیں کوئی بھی الزام سے بری الذمہ نہیں، ان سب سائل پر بات کیلئے ایک فورم رکھا جس کی ابتدا کوئٹہ سے ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستا ن مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ شاہد خاقان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.