عمران خان قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں،مولانا عبد الواسع
قلات(مسائل نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری،وفاقی وزیر مولانا عبد الواسع نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں حقیقی آزادی مارچ نہیں بلکہ ٹوپی ڈرامہ ہے، توشہ خانہ کیس اور فارن فنڈنگ کیس سے راہ فرار اختیار کی جارہی ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو وفد کے ہمراہ جامعہ اسلامیہ شاہ ولی اللہ قلات آمدکے موقع پر گفتگو کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن کا دورہ سے بلوچستان میں قبائلی وسیاسی زعماء کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت سے جمعیت علماء اسلام صوبے میں مزید مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چار سال تک قوم کو دھوکے میں رکھنے والا اب پھر اقتدار میں آنے کیلئے ہاتھ پاؤں مارہا یے تاکہ ان کے ایجنڈے کی تکمیل ہو، عمران خان کا ایجنڈہ مغربی تہذیب کا فروغ کشمیر کی فروخت، اور معاشی تباہی وبربادی کا ایجنڈہ ہے قوم وملک کو ایک مسخرے کے حوالے نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو اور موقع دیا جاتا تو ہمارا ملک مزید تباہی کی طرف جاتا۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مفتی روزی خان، ایم این اے مولانا کمال الدین، ایم پی اے عزیز اللہ آغا، مولانا عبدالرحمان رفیق، حافظ محمد قاسم لہڑی ودیگر موجود تھے۔
- Advertisement -
[…] نیوز)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اہم تقرری کی سمری سے متعلق صدر سے رابطے میں […]
[…] نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کا اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے […]