MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر فورم پر جد و جہد کرینگے، سکندر عمرانی

0 499

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سبی(ویب ڈیسک)صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا ہے کہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی خوشحالی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر فورم پر جدوجہد جاری رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ ایگز قیادت کے باعث بلوچستان کی ترقی عوام کی خوشحالی رواں دواں ہے ہماری بلارنگ نسل قوم قبیلے کی خدمت سے عوام مثبت تبدیلی محسوس کررہے ہیں

- Advertisement -

ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے والے بلوچستان اور پاکستان کے دشمن ہے عمرانی قبائل اپنے وطن کی سلامتی خودمختیار ی پر آنچ نہیں آنے دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ صدر میر غلام نبی عمرانی۔ لوکل ڈومیسائل کمیٹی کے ممبر ممتار قبائلی سیاسی شخصیت حاجی عبدالحق میر یار محمد لہڑی سبی پریس کلب کے صدر حاجی سعید الدین طارق بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر ریونیوبلوچستان میر سکندر علی عمرانی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان بھر میں عوام کی خدمت کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ولولہ ایگز قیادت میں بلوچستان ترقی خوشحالی کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تعمیر ترقی عوام کی خوشحالی کے ساتھ ساتھ بلا رنگ ونسل عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار اپنی صلاحیتوں کااستعما ل کررہے ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.