MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیشنل پارٹی خواتین ونگ کا ریکوڈک کے خفیہ معاہدے کیخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

2 577

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)احتجاجی مظاہرے میں شریک کارکنوں نے ریکوڈک کے مبینہ معاہدے اور لوٹنے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔کارکنوں نے ریکوڈک معاہدے کے خلاف احتجاجی بینرز و پلے کارڈز بھی اٹھائے تھے۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ اور پارٹی رہنما سلمہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا مظاہرہ نیشنل پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق ریکوڈک بچاو تحریک کی تسلسل ہے۔

- Advertisement -

نیشنل پارٹی بلوچستان کے وسائل پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کرسکتا۔کلثوم نیاز بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد نے ہمیشہ بلوچستان کے وسائل پر قابض ہونے کی پالیسی جاری رکھی ہے۔سوئی گیس بلوچستان سے نکلی اور ملک کے کونے کونے تک پہنچ گءلیکن خود سوئی سمیت بلوچستان کے اکثریتی اضلاع گیس سے ابھی تک محروم ہیں۔سیندک کی قیمتی وسائل کو اونے پونے فروخت کیا گیا

اور اس کو اس بےدردی سے لوٹا گیا جیسا مال غنیمت میں ملا ہو۔سیندک سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملا۔سی پیک کو گیم چینجر کہا جاتا ہے اور اس کو ملک میں معاشی انقلاب قرار دیا جارہا ہے۔لیکن سی پیک کے محور گودار ہے اور گوادر میں انقلاب کجا الٹا ماہی گیروں کی روزی روٹی کو بھی چینا جارہا ہے۔گوادر کے عوام صاف پانی تو اپنی جگہ عام پانی سے بھی محروم ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.