MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کیلیے دبئی روانہ

4 291

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہوگئی، ایونٹ 23 سے 31 دسمبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔انڈر 19 ایشیا کپ میں بھارت، افغانستان، یو اے ای بھی پاکستان کے گروپ میں شامل ہیں۔

- Advertisement -

ابتدائی روز پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا، 25 دسمبر کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں امنے سامنے ہوں گی۔ 27 دسمبر کو یو اے ای کے ساتھ میچ طے ہے۔ 23 دسمبر کو سیمی فائنلز ہوں گے، فائنل 31 دسمبر کو کھیلاجائے گا۔قومی انڈر 19 اسکواڈ دبئی میں ایونٹ مکمل کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز روانہ ہوجائے گا۔ اسکواڈ ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا۔ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت قاسم اکرم کررہے ہیں۔ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بہترین دستیاب کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، ڈومیسٹک میں پرفارمرز کا انتخاب کیا گیا ہے اور روانگی سے پہلے ہم نے 7 پریکٹس میچز کھیلے ہیں، زبردست تیاری کے ساتھ جارہے ہیں، یقین ہےکہ لڑکے شاندار کھیل پیش کرکے توقعات پر پورا اتریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.