MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن: 15 روز میں 9 خطرناک ڈکیت گینگز کے 20 ملزمان گرفتار، 2 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

0 96

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سید علی رضا نے ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گزشتہ 15 روز میں کیے گئے بڑے کریک ڈاؤن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹل پولیس کے رابری اینڈ ڈکیتی یونٹ (RDU) نے ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے 9 انتہائی خطرناک ڈکیت گینگز کا نیٹ ورک توڑ کر 20 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ڈکیتی و راہزنی کے 36 سنگین مقدمات ٹریس کیے گئے ہیں؛ انہوں نے بتایا کہ ان کارروائیوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور لوٹا گیا سامان برآمد کیا گیا جو بعد ازاں پریس کانفرنس کے دوران ہی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا، ان اہم ترین کامیاب کارروائیوں میں تھانہ سنبل کے علاقے سے ٹیکسی ڈرائیور کے اندھے قتل اور گاڑی چھیننے میں ملوث ملزمان کی 24 گھنٹے میں گرفتاری، بارہ کہو میں کیش اینڈ کیری سے 45 لاکھ لوٹنے والے سائیں گینگ، آئی ایٹ پیٹرول پمپ ڈکیتی کے کشمیری گینگ اور ترنول میں قتل و ڈکیتی میں ملوث کلاشنکوف گینگ سمیت بینکوں سے شہریوں کو لوٹنے والے دیگر خطرناک گروہوں کے خلاف ایکشن شامل ہے جبکہ کلاشنکوف گینگ کا مرکزی سرغنہ مقابلے میں مارا بھی گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.