پاک فوج نے برزل پاس سے برف ہٹا دی، آمدورفت بحال، اہل علاقہ کا اظہار تشکر
راولپنڈی (مسائل نیوز) پاک فوج نے برزل پاس سے برف ہٹا دی جس کے بعد ٹریفک کی آمدورفت بحال ہو گئی، اہل علاقہ نے راستہ کھولنے پر پاک فوج سے اظہار تشکر کیا۔
- Advertisement -
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق برزل پاس عوام اور پاک فوج دونوں کیلئے اہم چوک پوائنٹ ہے۔ جب بھی ضرورت پڑی مسلح افواج میدان عمل میں سب سے پہلے موجود ہوتی ہیں۔ برف سے ڈھکے برزل پاس کو کھولنا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
برف ہٹا کر راستہ بحال کرنے کے احسن اقدام پر علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔