MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

قمر زمان کائرہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی مقرر

2 279

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) 34رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔ چیئر مین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نے وفاقی کابینہ سے حلف لیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ کا حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف احسن اقبال رانا ثناء اللہ سردار ایاز صادق رانا تنویر حسین خرم دستگیر مریم اورنگزیب خواجہ سعد

- Advertisement -

رفیق میاں جاوید لطیف ریاض حسین پیرزادہ مرتضی جاوید عباسی اعظم نزیر تارڑ شامل ہیں۔پیپلز پارٹی سے سید خورشید شاہ نوید قمر شیری رحمان عبدالقادر پٹیل شازیہ مری سید مرتضی محمود ساجد توری احسان الرحمان عابد حسین بھائیوکابینہ میں شامل ہیں۔جے یو آئی سے اسد محمود عبدالواسیع عبدلشکور محمد طلحہ محمود جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین شاہزین بگٹی اور طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیا گیا ۔وزرائے مملکت میں عائشہ غوث پاشا ،حنا ربانی کھر، عبدالرحمن خان کانجو اور مصطفے نواز کھوکھر شامل ہیں، قمر زمان کائرہ ، انجینئیر امیر مقام اور مفتاح اسماعیل مشیر ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ […]

  2. […] نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمن کانجو کے پروٹوکول میں شامل گاڑی کو حادثہ ایلیٹ فورس کے چار […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.