کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کے بعض اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈز کے تحت علاج میں رکاوٹ کے معاملے کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت اور ہیلتھ کارڈ پروگرام کے حکام سے فوری رپورٹ طلب کی ہے اور صوبائی وزیر صحت کو معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ ہیلتھ کارڈ کے تحت کسی بھی مریض کا علاج رکنا نہیں چاہیے اور تمام اسپتالوں کے واجبات جلد از جلد ادا کیے جائیں تاکہ غریب مریض بلا تعطل اپنی طبی سہولیات حاصل کر سکیں۔ہیلتھ کارڈ کے ذریعے غریب اور محتاج مریضوں کے علاج کا سلسلہ بدستور جاری رہنا چاہیے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے کی نگرانی کریں اور مریضوں کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔
- Advertisement -