حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے، محمد زبیر
کراچی(مسائل نیوز)مسلم لیگ نون کے رہنما، نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گے۔
ایک بیان میں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپتی رہیں گی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے مستقبل کے لیے نواز شریف کا واپس آنا ضروری ہوا تو وہ آئیں گے۔
- Advertisement -
مہنگائی کیخلاف اپوزیشن احتجاج شروع، PDM اور پیپلزپارٹی کے الگ الگ مظاہرے، جسم پر روٹیاں باندھ کر حکومت کے خلاف نعرے، خواتین بھی شریک
واضح رہے کہ مہنگائی کیخلاف اپوزیشن کی احتجاجی تحریک شروع ہوگئی، پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی نے الگ الگ مظاہرے کئے، مظاہرین نے جسم پر روٹیاں باندھ کر حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔
ن لیگ نے مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف لیاقت باغ سے کمیٹی چوک تک ریلی نکالی، کارکن رکاوٹیں ہٹا کر مری روڈ پر پہنچ کر دھرنا دیا، مظاہروں میں خواتین بھی شریک تھیں۔
[…] آباد(مسائل نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ 8سال سے فارن فنڈنگ کیس الیکشن کمیشن میں پڑا […]