اپوزیشن شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے پی ڈی ایم ایسے حالات پیدا کررہی ہے کہ وہ راہ فرار اختیار کریں ،اسرار خان کاکڑ
کوئٹہ (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ سٹی کے سابق ترجمان اسرار خان کاکڑ نے کہاہے کہ اپوزیشن شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئی ہے ،پی ڈی ایم ایسے حالات پیدا کرناچاہتی ہیں تاکہ وہ تحریک عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کریں ،کرپٹ اپوزیشن تاریخ کی پہلی تحریک چلارہی ہے جس میں وزیراعظم پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں لیکن تحریک چلانے والے سارے کرپٹ ہیں وزیراعظم عمران خان نے قوم کی عزت نفس، خودداری اور خودمختاری کو بحال کیا-غلام زہینت سے نکالا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ لاجز پر مولانا فضل الرحمن کے حکم پر حملہ کر نے کی مذمت کرتے ہیں۔ اپوزیشن شکست دیکھ کر افراتفری پیدا کر رہی ہے – جان بوجھ کر ایسی صورت حال بنا رہے ہیں تاکہ تحریک عدم اعتماد سے بھاگیں – پرامن طریقے سے اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے اور پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد پر اپنا نمبر پورا کرنے میں ناکام ہے جمہوری طریقے سے اسمبلی میں آ اور اپنا نمبر پورا کرو – ہم بھاگنے نہیں دیں گے- کرپٹ اپوزیشن تاریخ کی پہلی تحریک چلارہی ہے جس میں وزیراعظم پر کسی قسم کی کرپشن کا الزام نہیں لیکن تحریک چلانے والے سارے کرپٹ ہیں۔اب ایک بار پھر تیار ہو جا پاکستان آپکو بلا رہا ہے آپکا کپتان تحریک عدم اعتماد سے پہلے آزادی چوک اسلام آباد میں ایک تاریخی جلسہ ہو گا- وزیراعظم عمران خان کا تاریخی خطاب انشااللہ اپوزیشن کو ہوگی شکست فاش- انکی سازشیں ہو جائیں گی پاش پاش-جلسے کی تیاریاں شروع جلد ہتمی تاریخ اور وقت کا اعلان کیاجائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے قوم کی عزت نفس، خودداری اور خودمختاری کو بحال کیا-غلام زہینت سے نکالا-یہ وہ ہی لیڈر کر سکتا ہے جسکا جینا مرنا پاکستان میں ہے جسکے اثاثے باہر نہیں ہو جو سوائے اللہ تعالی کے کسی کے سامنے نہیں جھکتا ہو انشا اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بنے گی دنیا عزت کریگی پاکستانی پاسپورٹ کی۔