MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے 33کروڑ 39لاکھ روپے کا خصوصی فنڈ منظور

0 375

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے خصوصی فنڈ منظور کر لیا۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے لانگ مارچ کے خلاف حکومت نے نئی تیاریاں کر لی ہیں، مظاہرین سے نبرد آزما ہونے کیلئے خصوصی فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کو اس سلسلے میں خصوصی طور پر 33کروڑ 39لاکھ کی گرانٹ ملے گی، اس رقم کا مقصد مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی یونٹ قائم کرنا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ رقم وزارت داخلہ کے ماتحت ادارے کو انسداد مظاہرہ یونٹ بنا کر دینے کیلئے منظور کی گئی ہے، جس کا مقصد انسداد فساد اور بلوہ بتایا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.