لاوارث سریاب میں بارشوں سے تباہ ہونے والے گھروں کا کوئی سرکاری سروے نہیں ہورہا، میرشکرخان رئیسانی
کوٸٹہ(مسائل نیوز) پاکستان ملی لیبر فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکٹری میر شکرخان رٸیسانی نے اپنے بیان میں کہا کہ لاوارث سریاب میں حالیہ بارشوں و سیلاب سے ریکارڈ جانی و مالی نقصان ھوا ہیں لیکن آفسوس کہ یہاں پر کسی عوامی نماٸندے یا کوٸی سرکاری آفیسر یا ڈی سی و اے سی نے کوٸی سروے نہیں کیا لاوارث سریاب کے عوام بے یار مددگار کہٸ لوگ آسمان تلے زندگی گزار رہیں ہے ہم چیف سیکٹری بلوچستان وزیراعلی بلوچستان سے پورزور مطالبہ کرتے ہیں کہ لاوارث کے اے سی اور دیگر آفیسران جن کو سروے کے لٸے تعینات کیا گیا ہیں ان کا کام نہ کرنے کا نوٹس لیا جاٸے اور ان کو ہٹا کر ایماندار آفیسر سریاب میں تعینات کیا جاٸے