MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی جانب سے خاتون میجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی پولیس کو دھمکی دینے پر وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ نے بڑا اعلان کر دیا

2 297

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے خاتون مجسٹریٹ، آئی جی اور ڈی آئی پولیس کو دھمکیاسل دینے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا۔

عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے دھمکی دی، ساری دنیا نے لائیو دیکھا ، اب قانون کے سامنے کے لئے تیار ہوجائیں، عمران خان کو کارسرکار میں مداخلت، دھمکیوں پر قانون کو جواب دینا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ بشری بی بی، فرح گوگی کی کرپشن کی بات کرو تو عمران خان کو اسلامی ٹچ یاد آ جاتا ہے، قانون پر عمل نہ کیا تو پاکستان جنگل بن جائے گا، فوج میں بغاوت پر اکسانے والوں کو قانون سے بھاگنے نہیں دیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ شہدا کی توہین کریں، بغاوت پر اکسائیں اور پھر اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ریاستی رٹ کو چیلنج بھی کریں، یہ رویہ ملک میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بن سکتا ہے، کارروائی لازم ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی تقاریر کا میڈیا پر بلیک آؤٹ ہونا چاہیے.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا خطاب براہ راست دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔نجی ٹی وی […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاسی پستی کے عروج پر […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.