MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جمائما خان سیلاب متاثرین کیلئےفنڈز اکٹھا کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کی شکرگزار

1 224

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچیـ(مسائل نیوز)برطانوی فلمسازو پروڈیوسراورسابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز جمع کرنے میں مدد پر فاطمہ بھٹو کاشکریہ اداکیاہے ۔جمائما نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوکی پوتی اور میر مرتضی بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹوکے ساتھ دلکش تصویر شیئرکی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔فنڈ ریزنگ ایونٹ میں مدد کرنے پرفاطمہ بھٹو کا شکریہ ادا کرنے والی جمائما نے لکھا کہ، پاکستانی نیوزچینلز شایدآگے بڑھ چکے ہیں لیکن لاکھوں پاکستانیوں کو اب بھی مدد کی شدید ضرورت ہے۔جمائما نے مدد کے خواہشمند افراد کیلئے سیلاب متاثرین سے متعلق بنائے گئے پیج کا لنک بھی شیئرکیا۔اس ٹویٹ پرصارفین کی بڑی تعداد نے جمائما اور فاطمہ بھٹو کو اقدام پرسراہتے ہوئے تبصرے کیے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں سیاست کی ضرورت نہیں ، […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.