عوامی نمائندے عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، سوال پوچھنے پرکوئی پابندی نہیں
اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانثاء اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں واضح کر دوں بطورِ عوامی نمائندے عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں، سوال پوچھنے پر بلکل کوئی پابندی نہیں۔ اگر سیاسی مخالفت میں اور پولیٹیکل پوائنٹ اسکورنگ کے لیے کسی رکن کو Harass کیا گیا یا Freedom of Speech کے نام پر پگڑی اچھالنے کی کوشش کی گئی تو بلکل ایکشن ہو گا۔
- Advertisement -
گذشتہ روز وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے کہا تھا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اسکے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اوراسکے پیش نظرحفاظتی اقدامات کی خاطرمیں تمام پاکستانی شہریوں بلخصوص مسلم لیگ (ن) کے احباب سے مخاطب ہوں؛‘‘کہ دوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگرآپکا سامنا ‘‘عمرانی باؤلوں’’ سے ہوجائے اور وہ آپ پر ‘‘غرانا’’ یا ‘‘کاٹنا’’ شروع کردیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے انکی ویڈیو بنائیں’’۔
‘‘عمرانی باؤلا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائیریکٹر سائیبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کردیں؛ وٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یاسوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کردیں’’-‘‘بھرپورکاروائی،اندراج مقدمہ، گرفتاری حتی کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے “Freedom of Movement ‘‘ کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے’’۔‘‘اگر عمرانی باؤلے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی پراترآئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں’’