سونے کی بڑھتی قیمتوں سے صارفین میں بے چینی! جانیں آج 20 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا کتنے میں فروخت ہورہا ہے
لاہور(مسائل نیوز)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں روز بروز سونے کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین میں سخت بے چینی پائی جارہی ہے آج بھی ایک تولہ سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے تاہم یہ قیمتیں سہ پہر 3 بجے تک کار امد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی قیمتیں جاری کی جائیں گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ 24 قیراط سونا 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔
- Advertisement -
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 177 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 5 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔
منگل 18 نومبر 2025 بروز منگل کو سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ 7 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے ہوگیا تھا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4 ہزار 92 ڈالر میں فروخت کیا جارہا ہے جس میں 20 ڈالر کا پریمیئم بھی شامل ہے۔