MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کا دل فوج کیساتھ ہے، شہباز گل

0 511

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کا دل فوج کیساتھ ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین ہر پارٹی کو اپنا نکتہ عوام کے سامنے رکھنے کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے ڈی چوک تک مارچ کیا، اپوزیشن کے پاس سرمائے کیساتھ ارکان کو خریدنے کی طاقت ہے، عمران خان کے پاس عوام کی طاقت ہے۔

- Advertisement -

شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن جان بوجھ کر ہمارا جلسہ خراب کرنا چاہتی ہے، میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جب بخار ہوگا تو کڑوی گولی تو کھانی پڑے گی، کوئی ضمیر بیچے تو وہ ٹھیک ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے کہا کہ عوام نے ووٹ بلے پرعمران خان کے نام پر ڈالا، آپ جیسے چوروں کے ہاتھ میں ملک کو نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ نیو ٹرل تو کوئی بھی نہیں ہو سکتا، ہم مسلم لیگ ن والا کام نہیں کریں گے، ہماری فوج ہمارا فخر اور سر کا تاج ہے، اس معاملے پر ایف آئی اے کے پاس جا رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کا دل فوج کیساتھ ہے، اچھائی اور حق کی طرف تو کوئی بھی مڑ کر جا سکتا ہے، ضمیر فروشی سے باز رہے اور غلطی تسلیم کرے تو انکا جرم دھل جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.