MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

او آئی سی ایک اہم ایشو پر ہورہی ہے،پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیل ہے ،شیخ رشید احمد

0 281

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ او آئی سی ایک اہم ایشو پر ہورہی ہے،پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیل ہے ،پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور تین اہلکار زخمی ہوئے ،او آئی سی کانفرنس کے بعد نئی پلاننگ کرینگے کوشش ہے جرائم کا خاتمہ ہو ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ شب اسلام آباد میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ اسلام آباد اور راولپنڈی دونوں شہروں کی پولیس کو مبارک باد دیتا ہوں ،پولیس نے رات ایک بجے سے صبح تک ڈاکوﺅں کا پیچھا کیا ۔

- Advertisement -

انہوںنے کہاکہ دو ڈاکو ہلاک ، تین پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ انہوںنے کہاکہ اسلام آباد راولپنڈی پولیس کا جوائنٹ میکانزم بنارہے ہیں ،پولیس کو مورالی سپورٹ کی ضرورت ہے ،جو اہلکار زخمی ہوئے ہیں انکو ایوارڑ سے نوازا جائے گا ۔ انہوںنے کہاکہ او آئی سی کانفرنس کے بعد نئی پلاننگ کرینگے کوشش ہے جرائم کا خاتمہ ہو ،

او آئی سی کانفرنس چالیس سال بعد پاکستان میں ہورہی ہے،او آئی سی ایک اہم ایشو پر ہورہی ہے،پیر تک اسلام آباد میں عام تعطیطل کا اعلان کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے معذرت ہے کہ انکو او آئی سی کانفرنس کی وجہ سے تکلیف کا سامنا رہا۔

 

 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.