MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکا، خاتون جاں بحق اور 12 افراد زخمی

0 392

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب دھماکےمیں خاتون جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔  شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، کراچی کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی چند ہی روز میں ایک مرتبہ پھر دھماکے سے لرز گیا۔ اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق پیر کی رات کو شہر قائد کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے قریب دھماکہ ہوا جس سے کئی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس وین کو بھی نقصان پہنچا جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

- Advertisement -

بتایا گیا ہے کہ میمن مسجد کے عقب میں واقع اقبال مارکیٹ میں دھماکہ ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی، یہ ایک مصروف ترین علاقہ ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں جائے وقوعہ کے قریب کھڑی پولیس وین سمیت کئی موٹرسائیکل اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں، جبکہ آخری اطلاعات تک پولیس اہلکاروں سمیت کل 12 افراد زخمی ہوئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہاں واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں بھی دھماکہ ہوا ہے۔ اس سے قبل کراچی یونیورسٹی میں ایک خود کش دھماکہ ہوا تھا جس میں چینی شہریوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.