MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا رمضان کے موقع پر پاکستان کے نام خصوصی پیغام اور نیک تمنائیں

0 4

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)امریکا کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے رمضان المبارک کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستان میں امریکا کی نمائندگی کو اپنے لیے باعثِ اعزاز اور برکت سمجھتی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتی مشنکی جانب سے تمام افراد کو اس مقدس مہینے کے دوران امن، رحمت اور برکت کی نیک تمنائیں پیش کی جاتی ہیں۔

- Advertisement -

نٹالی بیکر نے کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے، ’یہ مہینہ روحانی تجدید، غور و فکر اور خدا کی بے شمار نعمتوں پر شکرگزاری کا باوقار موسم ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی فخر محسوس کرتی ہیں اور اس بابرکت مہینے میں روزہ رکھنے والے تمام افراد کو ’رمضان مبارک‘ پیش کرتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.