MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ پنجاب کا قانونی مشاورت کا فیصلہ

1 225

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے احکامات پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے قانونی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اسمبلی اجلاس چل رہا ہو تو گورنر اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتا۔گورنر پنجاب کا فوری اجلاس بلا کر اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنا بدنیتی پر مبنی ہے۔گورنر پنجاب 6 ماہ سے پہلے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے۔
کئی اراکین اسمبلی ملک سے باہر ہیں جنہیں کل اسمبلی میں لانا بہت مشکل ہے۔وزیراعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ کے لیے 186 اراکین اکٹھے کرنا ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب قانونی مشاورت کے بعد عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔چوہدری مونس الہیٰ کی حمتی مشاورت کے لیے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ملاقات میں گورنر کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کے احکامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 21 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ گورنر پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب ارکان اسمبلی کا اعتماد کھو چکے ہیں، لہذا پرویز الہٰی کو 21 دسمبر کو طلب کیے گئے اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینا ہو گا۔ بلیغ الرحمان کی جانب سے بدھ کی شام 4 بجے اعتماد کے ووٹ کیلئے اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی،ن لیگ کے مطابق وزیر اعلٰی اگر اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھر اس کے فوری بعد ان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کروائی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے 23دسمبر کی تاریخ کا اعلان کر رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] شخص کو ریسکیو کرنے والے عملے کی وزیراعلیٰ آفس آمد ہوئی۔وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے شہری کو ریسکیو کرنے والے عملے کی تعریف کی۔وزیراعلیٰ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.