MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کیخلاف دائر درخواست پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی اور ریمارکس دئیے کہ عدالت کا وقت ضائع کرنے کیلئے اس طرح کی درخواستیں کیوں دائر کرتے ہیں؟اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے آئین واضح ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ عدالت کسی کو آئینی حق سے کیسے منع کرسکتی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ آپ درخواست واپس لیں ورنہ واپس جانے کا کرایہ بھی نہیں بچے گا،عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کی گئی۔

- Advertisement -

درخواست میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ، الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 18 دسمبر کوپرویزالہیٰ نے کہا کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔ درخواستگزار کے مطابق پنجاب اسمبلی ہی تحلیل سے صرف عمران خان کو فائدہ ہوگا،معاشی صورتحال بھی الیکشن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
استدعا ہے کہ عدالت اسمبلی کی تحلیل روکنے کے احکامات صادر کرے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ اوراسپیکر،ڈپٹی اسپیکر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کروائی،سابق صدر آصف زرداری کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی،جبکہ آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کو وزیراعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.