اسلام آباد(مسائل نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مقامی وسائل کو استعمال کرکے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جائے، موسم سرما میں بجلی کی طلب ورسد پر کڑی نظررکھی جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت توانائی سیکٹر اور موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں رکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیر توانائی انجینئیرخرم دستگیر، وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر مملکت برائے پٹرولیم ڈاکٹرمصدق ملک، معاونین خصوصی ڈاکٹر جہانزیب خان، جنید انور چوہدری اور متعلقہ اعلی سرکاری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں موسم سرما میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
- Advertisement -
وزیراعظم کو موسم سرما میں بجلی کی طلب ورسد اور ایندھن کے تخمینوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب ورسد پر کڑی نظر رکھی جائے، بجلی صارفین کوزیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، بجلی پیدا کرنے کیلئے درآمدی ایندھن پر کم سے کم انحصار کیا جائے، مقامی وسائل کو استعمال کر کے عوام کو سستی بجلی مہیا کی جائے۔
مزید برآں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، ڈالر جلد 200 روپے سے نیچے آئے گا،عمران خان کی حکومت نے غلط فیصلے کئے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، عوام کو جلدریلیف دیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے دورہ پر وفاقی پارلیمانی سیکریٹری برائے انرجی اینڈ فنانس رانا ارادت شریف خان سے ان کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی رانا زاہد حسین خان کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کیا ۔
[…] آباد(مسائل نیوز) بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 50 پیسے قیمت بڑھنے کا امکان […]
[…] آباد(مسائل نیوز)حکومت نے بجلی صارفین پر ایک اور سرچارج عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی […]