MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی‘ پرویز خٹک

1 232

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 17 جولائی ملک میں تبدیلی کا دن ہے ،عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ضمنی انتخابات میںامپورٹڈ حکومت کی دھاندلی کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔

- Advertisement -

ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی ٹی آئی جیل روڈ آفس میںشوکت علی بھٹی، عباس بھٹی، اعجاز منہاس، بیرسٹر منصور سرور ، شانیلا علی سے ضمنی انتخابات کی تیاریوںکے حوالے سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ ضمنی انتخابات میں ان شااللہ جیت پی ٹی آئی کی ہو گی ،پی ٹی آئی کامیابی حاصل کر کے پنجاب میں دوبارہ حکومت بنائے گی۔ 17 جولائی کو پنجاب میں (ن)لیگ کی سیاست دفن ہوجائے گی۔ انہوںنے کہا کہ ملک پر مسلط مجرموں کے ٹولے کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے،(ن)لیگ اور ان کے حواریوں کی حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے نمبر ان بلاک کرنے سے متعلق سوال کا مسکراتے ہوئے جواب […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.