حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دیدیا گیا
ممبئی (مسائل نیوز) سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے حارث رؤف کو شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک بولر قرار دے دیا۔ سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے پاکستانی گیند بازوں سے متعلق ٹوئٹر پر تبصرہ کیا اور حارث رؤف کو زیادہ پاک بھارت میچ کے لیے زیادہ خطرناک محسوس کیا۔ انہوں ںے لکھا کہ گیند باز غیر متوقع کارکردگی دکھا سکتے ہیں لیکن وہ شاہین نہیں حارث رؤف ہیں کیوں کہ ممکن ہے کہ 23 اکتوبر کو کھیلے جارہے میچ میں شاہین دستیاب نہ ہوں۔
سابق بھارتی بلے باز نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے اوپنر کو آؤٹ کرنے پر شاہین کے ان سوئنگ یارکر کی تعریف کی۔
آکاش چوپڑا نے کہا کہ شاہین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے دو وارم اپ میچز افغانستان اور انگلینڈ کے خلاف کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے افغانستان کے خلاف 2 وکٹیں حاصل کی جب کہ حارث رؤف نے بھی افغانستان کے خلاف دو وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ رؤف نے ستمبر میں پاکستان میں کھیلی گئی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف بھی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب شاہین نے 2021ء کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے تین اہم کھلاڑیوں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔
[…] (مسائل نیوز) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے بہترین دوست اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی خیریت […]
[…] ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جا […]