ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اضفر میسر سے مولانا محمد طاہر توحیدی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
ہزار گنجی منڈی اور کلی چلتن رہیسانی ہزار گنجی ودیگر ملحقہ علاقوں میں امن وامان سمیت اھم امور پر تبادلہ خیال
__________
- Advertisement -
کوئٹہ( مسائل نیوز)ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اضفر میسر نے کہا کہ عوام کی جان ومال سے کھلنے والے عناصر کسی قسم رعایت کے مستحق نہیں ہیں بدامنی پھیلانے والے عناصر انسانیت کی دشمن ہےپولیس جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کریں گے اورعوام کی جان ومال کے تحفظ کو صورت میں یقینی بنائیں گےان خیالات اظہار ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ آفس میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کےضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رہیسانی ہزارگنجی کے امیرمولانامحمد طاہر توحیدی حاجی ولی محمد عرف طور جان اور عبداللہ شاہ کے قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کی ملاقات میں ہزارگنجی منڈی کلی رہیسانی ہزار گنجی بڑیچ ٹاون بخاری ٹاون زیرے ٹاون ودیگر ملحقہ علاقوں میں قیام آمن کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی نے جمعیت علماء اسلام اور قبائلی عمائدین کے اب تک ہونے والے خدمات سے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اضفر میسر کو آگاہ کیا گیا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ نے علماء کرام اور قبائلی مشران کے خدمات کو سراہا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اضفر میسر نے کہا کہ عوام کی جان ومال پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کریں گے اور نہ خاموش بیٹھے گے عوام کی جان ومال کے تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سیکورٹی ادارے عوام تاجر برادری اور معاشرے کی ہر فرد کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ ہزار گنجی منڈی ودیگر ملحقہ علاقوں کلی رہیسانی زیرے ٹاون بڑیچ ٹاون میں قیام آمن کے لیے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال سے غافل نہیں ہے ایک دو روز میں مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز کے تعینات سے مختلف علاقوں میں آمن وامان کے صورتحال میں بہتری آئے گی انہوں نے مزید کہا کہ قیام آمن میں علماء کرام اور قبائلی مشران کی خدمات سے انکار ناممکن ہے علماء کرام پولیس انتظامیہ سے تعاون کریں کیونکہ اس, حوالے علماء کرام بہترین کردار ادا کرسکتے ہیں عوام کی خاص کر علماء کرام کی تعاون سے عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی اس حوالے علماء کرام جرائم پیشہ افراد کیخلاف علاقائی سطح پر اواز اٹھایا جائے