MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریٹس کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) حکومت نے ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلات پبلک کرنے کا لیٹر آف انٹینٹ معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جیو نیوز کے مطابق معاہدے کے تحت شفافیت اور احتساب کے لیے الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا،جبکہ بیوروکریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیرمنقولہ اثاثہ جات کوبھی پبلک کیا جائے گا۔
گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بیوی اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اس معاہدے سے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی ڈیکلیریشن تک شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی،جبکہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیورو کریٹس کے خلاف کارروائی ہو گی۔
ایل او آئی معاہدے کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دی جائے گی۔

- Advertisement -

بیورو کریسی کے بیرون ملکوں اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ادھر پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ساتویں اور آٹھویں جا ئزے کے حوالہ سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کومنعقد ہوگا۔ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام (ای ایف ایف) کے تحت مشترکہ ساتویں اورآٹھویں جائزہ کے حوالہ سے اجلاس 29 اگست کو مقررکیاگیاہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے منی بجٹ کے حوالے سے 2 دن میں آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا،آرڈیننس کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی سے لی جائے گی۔ آرڈیننس میں آئی ایم ایف کی شرائط پوری کی جائیں گی۔ بجلی کی قیمتوں ، پیٹرولیم کے نرخوں اور ایف بی آر ٹیکسز کا طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں ، پیٹرولیم کے نرخوں اور ایف بی آر ٹیکسز پر نظرثانی ہوگی، بجلی کے بلوں پر ٹیکس اور سبسڈی پر ٹیکس کے طریقہ کار کو بدلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.