ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ
آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے ڈالرز ملنے کے باوجود ڈالر کی قیمت میں بدستور اضافہ جاری ہے ، ڈالر کی قیمت میں مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 35 پیسے مہنگا ہو کر285 روپے 15 پیسے کا ہوگیا۔۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر50 پیسے سستا ہوکر 289 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ۔
- Advertisement -
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا ،مارکیٹ 303 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔
دن بھر مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 45,451 جبکہ کم ترین سطح 44,067 رہی۔
[…] ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ۔۔پاکستانی روپے کی بینڈ بج گئی […]