ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) کوئٹہ میں یوم علی اور رمضان المبارک کے حوالے سے آئی جی ایف سی بلوچستان(نارتھ) کے زیر صدارت خصوصی سیکیورٹی اجلاس
کوئٹہ(مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) عوام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت سے صوبے میں امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے
- Advertisement -
انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کوربلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کی زیر صدارت ہیڈکوارٹرز فرنٹیئرکور (نارتھ) کوئٹہ میں یوم علی اور رمضان المبارک پر سیکورٹی کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ھوا ۔جس میں ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ فداحسین شاہ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی جاوید قمر، انٹیلی جنس، سول انتظامیہ ،ریلوے اور ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس کے شرکاء کو یوم علی اور رمضان المبارک میں فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آٹھائے گئے سیکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں یوم علی کے موقع پر جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دینے کیلئے اقدامات اٹھانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی- اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ نے کوئٹہ اور گردونواح میں رمضان المبارک کے دوران کامیاب سکیورٹی اقدامات اٹھانے پر سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا ۔ انہوں نے اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران کو سیکورٹی مذید بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی ۔آئی جی ایف سی نے شعیہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور نمائندوں کے ساتھ مل کر آنے والے یوم علی کے موقع مفصل سکیورٹی پلان تشکیل دینے کی ہدایات کی-