صوبائی وزیر منصوبہ بندی نور محمد دمڑ کی زیر صدارت اجلاس
کوئٹہ(مسائل نیوز)سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نورمحمددمڑ کی زیرِ صدارت میں منصوبہ بندی وترقیات کی زیر نگرانی چھوٹے بڑے مختلف منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے اہم منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض منصوبوں پر حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کئی ایک اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ پروونشل psdp اربن پلاننگ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں 24نئے ان گوئنگ 7 زیرو ایکسپنڈیچر اسکمیات منظور شدہ اسکیمات کی کل تعداد 23, غیر منظور شدہ اسکیمات کی کل تعداد 8 ہے وزیر منصوبہ بندی کو بریفنگ دی گی کہ کوئٹہ ماسٹر پلان جس کی کل لاگت 300 ملین،اور ایلوکیشن براے سال 21-22، 80 ملین جبکہ ریلیز بجٹ 40 ملین روپے ہے۔اس کے علاوہ 7 کلومیٹر طویل مختلف سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام تقریباً مکمل ہے جبکہ مختلف اضلاع میں پلوں کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔وزیر منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں سڑکوں ،انفراسٹرکچرکے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کو اپنی حکومت کی اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر مقررہ کردہ وقت پر مکمل کرے انہوں نے یہ بات واضح کی کہ وہ ہر مہینے اپنے افسران سے تمام منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس بلاتے رہیں گے۔ تاکہ ان کے ثمرات عوام تک باہم پہنچ سکیں۔