قاسم سوری کی نااہلی کیس کی سماعت 26 اپریل کو کی جائے، حاجی لشکری کی استدعا
کوئٹہ (مسائل نیوز) سپریم کورٹ میں قاسم سوری کی نااہلی کا کیس 26 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کر نے کی استدعا کی گئی ہے۔ مخالف امیدوار حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ کیس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ سماعت کے لیے 26 اپریل کی تاریخ مقر ر کی جائے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کے حلقہ 265 سے گزشتہ انتخابات میں قاسم سوری کی کامیابی کو مخالف امیدوار حاجی لشکری رئیسانی نے عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔
- Advertisement -