MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

1 294

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی۔ وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کردی ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے، اور ان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف 2 فروری کو اٹھائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.