کمشنر ہاؤس پنجگور میں تین معصوم بچوں سے زیادتی سنگین اور ناقابل معافی جرم ہیں، ساجد حسین
کوئٹہ(مسائل نیوز)سماجی کارکن ساجد حسین نے کہا ہے کہ کمشنر ہاؤس پنجگور میں تین معصوم بچوں سے زیادتی سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے، جن کی سربراہی میں یہ ناقابل برداشت جرم ہوا ہے سب درندوں کو انصاف کی کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔ یہ عمل ایک دو فرد کا نہیں ہوسکتا۔ پوری ٹیم کو شامل تفتیش کیا جائے۔