MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

34ویں نیشنل گیمز کیلئے وینیوز اور گیمز کا شیڈول جاری، افتتاحی تقریب 15 مئی کو منعقد ہوگی

0 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوٸٹہ(مسائل نیوز ) کوئٹہ میں 19 سال کے بعد 34ویں نیشنل گیمز 15 مٸی سے 23 مٸی تک منعقد ہونے جا رہی ہے جس کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گٸی ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری کھیل بلوچستان محمد اسحاق جمالی نے اعلی سطحی اجلاس کے بعد اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت کا ہدف ہے کہ رواں سال صوبے میں نیشنل گیمز کا کامیاب انعقاد کرنا ہے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع مل سکیں، بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلٸے یہ ایک اہم اقدام ہے اس نے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحيتيں اجاگر کرنے کا موقع ملے گا، اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ اور بلوچستان ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر شیر محمد ترین نے شرکت کی اجلاس میں نیشنل گیمز کیلٸے وینیوز اور گیمز کے شیڈول کو حتمی شکل دی گٸی جبکہ 14 فروری کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سپورٹس کمیشن کے سامنے شیڈول پیش کیا جاۓ گا تاکہ کوٸٹہ میں نیشنل گیمز کی تیاریوں کا سلسلہ باقاعدہ طور پر شروع کیا جاسکے، شیڈول کے مطابق ایوب سپورٹس کمپليکس، کوٸٹہ کینٹ، جامعہ بلوچستان، بیوٹمز یونيورسٹی، تعمير نو کالج، بوائز سکاؤٹ ہال و دیگر مختلف مقامات میں نیشنل گیمز کے 35 سے زائد مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں چار نمائشی گیمز کا بھی انعقاد کیا جاۓ گا، نیشنل گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب 15 مٸی کو ایوب سپورٹس کمپليکس میں منعقد ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 23 مٸی کو منعقد ہوگی، بلوچستان میں ہونے والے کھیلوں کے ان مقابلوں میں ملک بھر سے صوبوں اور ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کے سات ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے، واضح رہے کہ پاکستان اولمپک وینیو انسپیکشن کمیٹی نے رواں ماہ نیشنل گیمز کے سلسلے میں کوٸٹہ کے تمام وینیوز کا دورہ و معاٸنہ بھی کیا جس کے بعد سیکرٹری کھیل بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں وینیوز اور گیمز کے شیڈول کو حتمی شکل دی گٸی۔ ایوب سپورٹس کمپليکس میں باکسنگ، اسکواش، ہاکی، باڈی بلڈنگ، ووشو، ویٹ لفٹنگ، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال، ہینڈ بال، فٹبال، کبڈی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، رسہ کشی، ٹینس اور والی بال کے مقابلے، موسی اسٹیڈیم کوٸٹہ کینٹ میں رگبی، اورماڑہ گوادر میں کشتی رانی، بیوٹمنز یونيورسٹی میں جوڈو، تیکوانڈو، جمناسٹک، فینسنگ، آرچری، سوفٹ بال اور بیس بال کے مقابلے، سردار بہادر خان ویمن یونيورسٹی میں کراٹے کے مقابلے، بوائز سکاؤٹ ہال میں ریسلنگ کے مقابلے، کوٸٹہ پشین روڈ سائیکلنگ ریس، اسلام آباد میں رولر سپورٹس اور کینونگ، لاہور میں سوئمنگ اور جہلم میں رائفل شوٹنگ کے مقابلے منعقد ہونگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.