MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شاہد آفریدی کے عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کے بعد شاہین آفریدی بھی میدان میں آگئے

0 187

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سسر شاہد آفریدی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر خود سے منسوب عمران خان سے متعلق بیان کی تردید کی تھی اور سختی سے کہا تھا کہ انہیں اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنایا جائے۔اب شاہین آفریدی نے بھی سابق کپتان کی ویڈیو پر ردعمل دیا اور کہا کہ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ صرف پاکستان کے بارے میں سوچیں، ہمیں خود کو کسی ایسے کام میں شامل نہیں کرنا چاہیے جو ہمیں مزید تقسیم کرے۔فاسٹ بولر نے مزید لکھا کہ ہم سب کو اپنی اپنی فیلڈز میں مثبت رہ کر پاکستان کا حق ادا کرنا ہوگا۔کرکٹر نے کہا کہ پاکستان نور ہے اور اللہ پاک اس نور کی ہمیشہ حفاظت فرمائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.