MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

گوادر میں احتجاجی تحریک کی حمایت،وفاقی و صوبائی حکومت مسائل حل کرے، مولانا عبدالغفور حیدری

0 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اوتھل (مسائل نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اوتھل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ لاش مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے، عمران حکومت ایک کھیل تماشہ تھا، اس کی سیاست جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیں، گوادر سمیت اس بیلٹ میں چلنے والی تحریک کو ہر شخص اچھا خیال تصور کرتا ہے، ہم پہلے اور آج بھی گوادر کے عوامی حقوق کے مطالبات کی تائید کرتے ہیں، صوبائی و وفاقی حکومت کو گوادر کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اوتھل میں ایس ایم سی فارم ہاوس پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان مکھی شام لال لاسی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے پر تکلف عشائیہ میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ لاش مارچ میں تبدیل ہوچکا ہے اس کی سیاست جھوٹ فریب اور بدکلامی پر مبنی ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں ہے، عمران حکومت ایک کھیل تماشہ تھا انہوں نے گوادر میں کفن پوش ریلی کے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گوادر کے مقامی لوگ اپنے حقوق کے حصول کے لئے کھڑے ہوئے ہیں ہر کوئی شخص اس تحریک کو اچھا خیال تصور کر رہا ہے گوادر کے ماہی گیر شدید پریشان ہیں کہ وہاں کیسے ترقی آئے گی جہاں گوادر میں پانی اور بجلی نہیں ہے اصل میں مشکل عمران خان کی وجہ سے ہوئی ویسے سی پیک مکمل ہوچکا ہوتا عمران خان نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے سی پیک منصوبے روکے اور اس سلسلے میں تاخیر ہوئی سی پیک سے ملک کے اہم منصوبے منسلک تھے یہاں شاہراہیں بنتی جو آج تک نہ بن سکی ہیں اور ہم ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے نقصانات کا سامنا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سی پیک پروجیکٹ میں تاخیر نہ ہوتی تو آج کمرشل زون بن چکے ہوتے اور علاقے میں عوام کے مسائل کا حل یقینی بنتا، ہم نے گوادر میں میگا پروجیکٹس کے آغاز سے ہی گوادر کے عوامی حقوق کے لئے پالیمنٹ اور پریس سمیت ہر فورم پر جدوجہد کی آج بھی ہم گوادر کے عوامی مسائل کے حل کرنے کے مطالبات کی مکمل تائید کرتے ہیں اور اس بابت میں وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ گوادر کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں، اس موقع پر جے یو آئی اوتھل کے امیر مولانا مفتی سعید احمد، جے یو آئی کے اقلیتی رہنما و اقلیتی برادری کی معتبر شخصیت روی کمار لاسی، ارجن داس لاسی، رام لال لاسی، جئے رام لاسی اور جے یو آئی اوتھل کے سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد مدنی ودیگر موجود تھے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.