MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لودھراں میں سابق وفاقی وزیر ناصر بیگ تحریک انصاف میں شامل

0 240

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لودھراں(مسائل نیوز)جھنگ میں سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم کی حمایت کے بعد لودھراں میں بھی پی ٹی آئی کو مقامی سطح پر کامیابی ملی ہے، پی پی 224 اور 228 کےضمنی الیکشن سے قبل سابق وفاقی وزیر مرزا ناصر بیگ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ ناصر بیگ 40 سال سے زائد عرصے تک پیپلز پارٹی کا حصہ رہے اور پیپلز پارٹی کے دور ہی میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ 2015 میں انہوں نے پیپلز پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جھنگ میں ضمنی الیکشن، شیخ وقاص اکرم کا پی ٹی آئی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناصر بیگ کی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قوت اور طاقت بڑھے گی، ایک زمانے میں سیاست کا محور ذوالفقار علی بھٹو تھے،آج عمران خان ہیں۔ پاکستان فیصلہ کن موڑ پر آگیا ہے، عمران خان روشنی اور امید کی آخری کرن ہیں۔ پنجاب کی 20 نشستوں پر پی ٹی آئی بھاری اکثریت سےکامیاب ہوگی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.