MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مسجد الحرام میں غیر ویکسین شدہ افراد کو عمرہ و نماز کی اجازت مل گئی

0 231

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ریاض (مسائل نیوز)سعودی وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت حج و عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس حوالے پیغام جاری کیا ۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صرف ان غیر ویکسین یافتہ افراد کو عمرہ اور زیارت کی اجازت ہوگی، جو اب تک کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے ۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ملک میں کورونا وبا کی صورتحال مستحکم ہے، جس کے باعث اب غیر ویکسین یافتہ افراد کو

- Advertisement -

عمرہ کرنے اور مسجد الحرام میں نماز پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارت حج و عمرہ نے غیر ویکسین یافتہ افراد کو صرف اس شرط پر اجازت نامہ جاری کیا جائے گا کہ اس نے کورونا کے شکار کسی مریض سے میل جو ل نہ کیا ہو۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.