MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

 واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی سپریم کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپیٹل ہل حملے کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کی درخواست مسترد کردی۔ ٹرمپ نے گزشتہ برس کیپیٹل ہل حملے سے متعلق کانگریس کمیٹی کی دستاویزات جاری نہ کرنےکی درخواست کی تھی

جسے اب امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے مسترد کردیا گیا ہے۔گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کیپیٹل حملہ کیس کا ریکارڈ خفیہ رکھنے کے لیے عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھا مزید برآں ٹرمپ نے امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر حملے کے کیس کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کمیٹی کی تحقیقات کو بھی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔واضح رہے

- Advertisement -

کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ کی الیکشن میں شکست پر ان کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ کیا تھا جس کی انہوں نے حمایت کی تھی جب کہ اس واقعے کے بعد ٹرمپ کو مو¿اخذے کی تحریک کا بھی سامنا تھا جو کامیاب نہ ہوسکی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.