MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شدید بارش سے دبئی پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر، 18 پروازیں منسوخ

0 64

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)شدید بارش سے دبئی پاکستان کا فلائٹ آپریشن شدید متاثرہوگیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق شدید بارش سے پاکستان کے مختلف ائیرپورٹ سے دبئی شارجہ کی 18 پروازیں منسوخ ہوگئیں جب کہ ملک کے مختلف ائیرپورٹس کی 67 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہوئی۔

- Advertisement -

دبئی کراچی کی غیر ملکی ائیرلائن کی 2 پروازیں، فیصل آباد دبئی سے 2 پروازیں ، لاہور سے دبئی کی 3 پروازیں، پشاور دبئی کی 6 پروازیں اور اسلام آباد سے دبئی کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہوگئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور کی 16، کراچی کی 12، اسلام آباد کی 21 پروازوں کی آمد اورروانگی میں تاخیر ہوئی۔

اس کے علاوہ دھند کے سبب ملتان ائیرپورٹ کی 8 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہے جب کہ سیالکوٹ کی 2 ، پشاور کی 4 ، اسکردواور کوئٹہ کی 2، 2 پروازیں بھی تاخیرکا شکار ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.